Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مہمانوں کی تیتر، بٹیر سے تواضع کیلئے ایوان وزیراعلیٰ پنجاب میں کتنی رقم مختص ہے؟

3 6

وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب میں کالے تیتر، تیتر اور بٹیر کی ڈشز کے معاملے پر ذرائع نے بتایا ہےکہ ایوان وزیراعلیٰ کے لیےگروسری اور دیگر اشیا ہر سال ایسے ہی منگوائی جاتی ہیں۔خیال رہے کہ حال ہی میں ایوان وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ایک ٹینڈر منظور کرنےکی خبر سامنے آئی تھی، یہ ٹینڈر ایوان وزیراعلیٰ میں طرح طرح کے کھانوں کے لیے مختلف کمپنیوں کو ٹھیکے دینے سے متعلق تھا، اطلاعات کے مطابق ان کھانوں میں تیتر اور بٹیر کے گوشت کے لیے بھی ایک کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع ایوان وزیر اعلیٰ کا کہنا ہےکہ غیر ملکی مہمانوں کی تیتر، بٹیر سے تواضع کے لیے سالانہ 1 لاکھ 64 ہزار روپے مختص ہیں، بیرون ملک سےآنے والے مہمانوں کی تواضع کے لیے پیپرا رولز کے مطابق ٹینڈر الاٹ کیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ 150 سے 2 سو گرام وزن کےکالے تیترکی قیمت 5 سو روپے مختص کی گئی ہے، 50 کالے تیتروں کی قیمت 25 ہزار روپے مختص کی گئی ہے، 100 سے ڈیڑھ سو گرام کے فی تیتر کا ٹھیکہ 750 روپے میں دیا گیا ہے۔ذرائع کا مزیدکہنا ہےکہ فارمی تیترکی مد میں 75 ہزار روپے مختص کیےگئے ہیں، 160 روپے بٹیرکے حساب سے 400 بٹیرکے 64 ہزار روپے مختص کیےگئے ہیں۔ذرائع ایوان وزیراعلیٰ نے مزید بتایا ہےکہ شہباز شریف کے دور حکومت میں بھی پنجاب کے بجٹ میں یہ سب کچھ موجود تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481