Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی کے جلسوں میں 25 سے 30کروڑ روپے خرچ کیے جارہے ہیں، عطا تارڑ کا دعویٰ

2 5

وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور مسلم لیگ ن کے رہنماعطا تارڑ نے دعویٰ کیا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسوں میں 25 سے 30کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت سیلاب کی آفت کے دوران سیاست کر رہی ہے، بدقسمتی ہے ایک شخص کروڑوں روپے لگا کر جلسے کر رہا ہے، پنجاب حکومت نے سیلاب زدگان کوبے یارو مددگار چھوڑ دیا ہے۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے جلسوں میں 25 سے 30کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں، پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں صوبائی حکومت کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے، پنجاب میں ادویات کی قلت ہوگئی ہے، پرویز الٰہی نے آج عثمان بزدار کی یاد دلادی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مشکل گھڑی میں ہمارا جلسے جلوسوں کا ارادہ نہیں، پنجاب میں ہم نے جو گڈگورننس قائم کی تھی وہ اب نہیں، گورنر راج کے حوالے سے کوئی تجویز زیرغور نہیں نہ اس پر بات ہوئی، نااہلی میں پرویز الٰہی ، عثمان بزدار کو پیچھے چھوڑ گئے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481