اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پشاور میں پاکستان کے میچ جیتنے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

14 4

پشاور میں ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں پاکستان کے افغانستان کے خلاف  میچ جیتنے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق پشاور میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے میچ میں پاکستان کے جیتنے کی خوشی میں شہر کے مختلف مقامات پر ہوائی فائرنگ کا واقعات پیش آئے جس دوران فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ کرنے میں ملوث 41 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور کے دلہ زاک روڈ، نوتھیہ اورکوٹلہ محسن خان میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 3 خواتین زخمی ہوئیں جبکہ متنی ادیزئی میں ہوائی فائرنگ سے سدیس بحق اور ہمسایہ خیام زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق پشاور شہرکے مختلف تھانوں کی حدود میں ہوائی فائرنگ رپورٹ ہوئی، ہوائی فائرنگ کرنے والے 41 افراد کو حراست میں لیا گیا۔جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں غیر قانونی اسلحہ کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481