اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

خاتون جج کیخلاف دھمکی آمیز بیان پر عمران خان کا بچ نکلنا مشکل ہے: عرفان قادر

11 4

 

ماہر قانون عرفان قادر کا کہنا ہے کہ خاتون جج کیخلاف دھمکی آمیز بیان پر عمران خان کا بچ نکلنا مشکل ہے، عمران خان نے تقریر میں خاتون جج سے متعلق سخت زبان استعمال کی ہے۔

عرفان قادر نے کہا کہ چار نظیریں تو ہمارے سامنے ہیں ان کیسز میں معافی نہیں ملی، یوسف رضا گیلانی کا کیس بھی سامنے ہے، عدالت نے ان کو بھی نااہل کیا،  یہ سب فیصلے سامنے رکھیں تو عمران خان کیلئے کافی مشکل ہوگی۔

خاتون جج کو دھمکیاں دینے سے متعلق توہین عدالت کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کیخلاف فرد جرم عائدکرنےکا فیصلہ

عرفان قادر نے مزید کہا کہ عدالتی معاونین ٹھیک کہتے ہیں کہ توہین عدالت کا قانون ہونا نہیں چاہیے  لیکن اب وہ پرانا قانون ہے تو اس کے مطابق ہی عدالت کیلئے ان کو چھوڑنا کافی مشکل ہوگا۔

ماہر قانون عرفان قادر نے کہا کہ یہ کیسی معافی ہے کہ عدالت بار بار کہ رہی ہے کہ معافی مانگیں، اس وقت پاکستان کا عدالتی نظام خود آن ٹرائل ہے ، بڑا مشکل ہے کہ عمران خان اس توہین عدالت سے بچ کر نکل جائیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481