اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

افغان کرکٹر کی بدتمیزی پر شعیب اختر شدید برہم

4 3

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے ایشیاکپ میں افغان کرکٹر کی جانب سے قومی کرکٹر آصف علی سے بدتمیزی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
یوٹیوب چینل پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے افغان بالر کی جانب سے آصف علی سے تلخ جملوں کے تبادلے اور دھکا دینے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’افغانستان کی ہار کی واحد وجہ تکبر ہے جسے اللہ تعالیٰ بھی پسند نہیں کرتا‘‘۔
انہوں نے کہا کہ افغان کرکٹرز کا ایسا رویہ دیکھ کر بہت دیکھ ہوا، پاکستان نے ہمیشہ افغان بھائیوں کا مشکل وقت میں ساتھ دیا لیکن کھیل میں ایسے انداز اپنانا ناقابل قبول ہے۔
شعیب اختر نے کہا کہ نسیم شاہ نے میچ جیتنے کے بعد جو ردعمل دیا وہ آصف علی کے ساتھ بدتمیزی کی وجہ سے تھا، پاکستان کی پوری ٹیم کامیابی کے بعد شدید غصے میں میدان میں داخل ہوئی تھی۔
راولپنڈی ایکسپریس نے نوجوان کرکٹر نسیم شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سپر اسٹار ہے، وہ پاکستان کے برانڈ کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
واضح رہے کہ میچ کا آخری اوور پاکستان کو جیت کیلئے 6 بالز پر 11 رنز درکار تھے جبکہ ایک وکٹ باقی تھی تاہم نسیم شاہ نے دو چھکے لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا اور ایشیاکپ کے فائنل میں پہنچادیا۔
قبل ازیں میچ کے دوران افغان بالر فرید احمد نے آصف علی کو کیچ آؤٹ کروایا تو جذبات میں وہ کرکٹر سے الجھ پڑے اور دھکے بھی دیئے تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481