اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایشیاکپ؛ افغان شائقین میچ کی ہار کے بعد آپے سے باہر

3 5

دبئی: پاکستان کے خلاف ایشیاکپ میں سنسنی خیز انداز میں میچ ہارنے کے بعد افغان شائقین آپے سے باہر ہوگئے۔

شارجہ کے تاریخٰ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دیکر ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ افغان ٹیم کو ایونٹ سے باہر کردیا۔

میچ کا آخری اوور نہایت سنسنی خیز رہا جس میں پاکستان کو جیت کیلئے 6 بالز پر 11 رنز درکار تھے جبکہ 18 ویں اوور میں افغان بالر فرید احمد نے آصف علی کو کیچ آؤٹ کروایا تو جذبات میں وہ کرکٹر سے الجھ پڑے اور دھکے دیئے۔

دوسری جانب افغان شائقین کرکٹ نے پاکستان سے ہار پر گراؤنڈ کی کرسیاں توڑ دیں جبکہ پاکستانی فینز پر بھی حملے کیے جس سے متعدد پاکستانی شائق شدید زخمی ہوئے۔

افغان شائقین کی جانب سے اس حرکت پر سوشل میڈیا پر صارفین نے شدید غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ افغان ٹیم کے کھلاڑیوں اور شائقین کو کھیل میں اخلاقیات سیکھنی چاہئیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481