اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس: ایف آئی اے نے اسد قیصر کو طلب کرلیا

21 3

وفاقی تحقیقاتی ادارے(  ایف آئی نے ) نے پی  ٹی آئی  ممنوعہ فنڈنگ کیس  میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق  ایف آئی اے نے  اسد قیصرکو 7ستمبر کو  طلبی کے لیے نوٹس جاری کردیا ہے،  ایف آئی اے کی جانب سے   اسد قیصر کو پانچواں نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے  2 نجی بینک اکاؤنٹس کے سلسلے میں اسد قیصر کو طلب کیا ہے۔اس سے قبل   اسد قیصر کو 11،  18 ، 29 اگست اور 5 ستمبر کو طلب کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ  الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ لی، فیصلے میں بتایا گیا تھا ثابت ہوا کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈ لیے ہیں، 13 نامعلوم اکاؤنٹس سامنے آئے پی ٹی آئی نے  امریکا، آسٹریلیا اور یو اے ای سے عطیات لیے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481