Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایشیا کپ: بھارت مسلسل دوسرے میچ میں ناکام، سری لنکا کے فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار

17 2

 

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا نے بھارت کو  6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کرلی۔

سری لنکا نے بھارت کا 174 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کیا،کوشل مینڈس57 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ پاتھم نسانکا نے37 گیندوں پر 52 رنز بنائے جبکہ داسن شانکا  18 گیندوں پر 33 اوربھنوکا راجاپکسا 17 گیندوں پر 25 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

مسلسل دوسرے میچ میں ناکامی کے بعد بھارت کا فائنل میں پہنچنا بہت مشکل ہوگیا، اگر سری لنکا اپنا آخری میچ جیتنے میں کامیاب رہی، پاکستان اپنے بقیہ دونوں میچ ہار گیا اور بھارتی ٹیم نے آخری میچ میں افغانستان کو شکست دے دی تو 3،ٹیموں کے 2،2 پوائنٹس ہوجائیں گے۔فائنل میں پہنچنے کیلئے معاملہ رن ریٹ پر جائے گا۔

اس کے علاوہ اگر کل پاکستان نے افغانستان کو شکست دے دی تو گرین شرٹس اور سری لنکن ٹیم ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ جائیں گی۔ بھارت اور افغانستان ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گا۔

اگر افغانستان  پاکستان اور بھارت سے، پاکستان اپنے آخری میچ میں سری لنکا سے جیتے تو تین ٹیمیں چار چار پوائنٹس پر ہوں گی۔اس پر بھی فائنل میں پہنچنے کا فیصلہ رن ریٹ پر ہوگا۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شانکا نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 173رنز بنائے، کپتان روہت شرما 72 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ سوریا کمار یادیو 34، یاردک پانڈیا اور رشبھ پنٹ نے 17،17 رنز بنائے، ویرات کوہلی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے دلشان مادوشنکا نے 3، کرونارتنے اور کپتان داسن شانکا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکن ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ بھارت نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے روی ایشون کو فائنل الیون کا حصہ بنایا۔

سری لنکا اور بھارت  دونوں  نے سپر فور مرحلے میں اپنا دوسرامیچ کھیلا، سری لنکن ٹیم نے پہلے میچ میں افغانستان کو شکست دی تھی جبکہ بھارتی ٹیم کو پاکستان کے ہاتھوں ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سپر 4 میں سری لنکا دو میچز میں چار پوائنٹس کے ساتھ پہلی، پاکستان ایک میچ میں دو پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔

واضح رہے کہ سپر فور کی ٹاپ ٹو ٹیموں کے درمیان فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481