اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کرنٹ لگنے سے جاں بحق محنت کش کی ایف آئی آر درج نہ کرنے پر احتجاج

16 2

مانسہرہ (سید نعمان شاہ ) مانسہرہ خاتون اسسٹنٹ کمشنر اور اسکے گن میں کے خلاف کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے محنت کش کی آیف آئی ار درج نہ کرنے پر انجمن تاجران و سیاسی جماعتوں کی جانب سے احتجاج و شٹر ڈاؤن ہڑتال کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا مانسہرہ شہر اور گردونواح میں انجمن تاجران کی کال پر دوسرے روز بھی مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی رات گئے پولیس نے شیلنگ اور ربڑ کی گولیاں چلاتے ہوئے شاہرہ ریشم کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جبکہ مفتی کفایت اللہ ،کمال سلیم خان، سمیت 30 کے قریب مظاہرین کو گرفتار کرلیا بعدازں پولیس مفتی کفایت اللہ سمیت 7 افراد کو تھری ایم پی او کے تحت جیل بھیج دیا جبکہ باقی افراد کو رہا کردیا ، ڈپٹی کمشنر کے مطابق قانون ہاتھ میں لینے والے مزید افراد کی گرفتاریاں بھی کی جائے گئی تین مزید افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع مانسہرہ میں گزشتہ روز خاتون اسسٹنٹ کمشنر اورانکے گن مین کی جانب سے نان بائی کی دوکان پر  چیکنگ کے دوران 15 سالہ نوجوان مزدو محمد آصف کے بھاگ کر چھت پر چڑھتے ہوئے بجلی کی تاروں سے ٹکرانے سے اسکی موت واقع ہوگئی جسکے بعد انجمن تاجران کی جانب سے احتجاج شروع کیا اور اسسٹنٹ کمشنر اور اسکے گنر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ مقدمہ درج نہ کرنے پر مظاہرین نے ایف آئی  ار کے اندراج تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا اور بازار بند کردیا جبکہ شاہرہ ریشم کو بھی ٹریفک کے لیے بند کردیا 8 گھنٹے شاہرہ ریشم کی بندش اور مذاکرات ناکامی پر علی الصبح پولیس نے آنسو گیس اور شیلنگ کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کرکے مفتی کفایت اللہ کمال خان سمیت متعدد افراد افراد کو گرفتار کرلیا جسکے بعد لواحقین اپنے لاش لیکر مانسہرہ سے شانگلہ روانہ ہو گئے پولیس کی جانب سے تمام سڑکیں ٹریفک کے لیے کھلوانے کے بعد انجمن تاجران کی کال پر دوسرے روز پھر احتجاج کا سلسلہ جاری رہا اور بازار آج بروز منگل دوسرے روز بھی مکمل بند ہے جبکہ تاجروں نے ایف آئی آر کے اندراج تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے بتایا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے سات افراد کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا ہے گرفتار ہونے والوں میں جے یو آئی راہنما مفتی کفایت اللہ سابق صدر حافظ اعجاز ، حاجی شاہد و دیگر تاجر بھی شامل ہیں ۔ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ تین افراد کے تھری ایم پی او وارنٹ جاری کردیے گئے ہیں ۔ قانون ہاتھ میں لینے والے مزید افراد کے نام بھی تھری ایم پی او میں شامل کیے جارہے ہیں بازار زبردستی بند کرنے والے کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481