اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سیلاب کے باعث ساڑھے 3 لاکھ ٹن گندم ضائع، پنجاب میں بحران نے سراٹھالیا

14 3

سیلاب کے سبب پنجاب میں گندم کے بحران نے بھی سراٹھالیا۔ذرائع محکمہ خوراک پنجاب کے مطابق راجن پور اور فاضل پور کے گوداموں میں ساڑھے 3 لاکھ ٹن گندم ضائع ہو گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت مانگ لی، اگر گندم نہ منگوائی تو دسمبر میں قلت کاخدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب کا گندم کا سرکاری کوٹہ 16700 ٹن یومیہ ہے، ضرورت 25 ہزارٹن گندم کی ہے۔دوسری جانب مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ دکانوں سے آٹا نہیں مل رہا، ملوں نے آٹے کی سپلائی کم کر دی ہے۔اُدھر چیئرمن فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا ہے کہ جتنا کوٹہ مل رہا اس کی پسائی کر رہے ہیں، صورتحال یہی رہی تو قلت بڑھنے کا خدشہ ہے، حکومت فوری طور پر کوٹے میں اضافہ کرے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481