اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جج صاحبان کا ہر موضوع پر تبصرہ مناسب نہیں: فواد چوہدری

جج صاحبان کا ہر موضوع پر تبصرہ مناسب نہیں: فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ایک بار پھر عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جج صاحبان کا ہر موضوع پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں۔عمران خان کی تقریر براہ راست نشر کرنے پر پیمرا کے نوٹس کے خلاف سماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل سے استفسار کیا تھا کہ کیا آپ نے کل کی تقریر سنی ہے؟جسٹس اطہر من اللہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ افواج پاکستان سے متعلق ایسا بیان دے کر کیا آپ ان کا مورال ڈاؤن کرنا چاہتے ہیں؟ کسی کو کہتے ہیں محب وطن اور کسی کو کہتے ہیں محب وطن نہیں ہے، پھرآپ کہتے ہیں انہیں کھلی چھٹی دے دیں، کیا سیاسی لیڈرشپ اس طرح کی ہوتی ہے؟عمران خان کے اس بیان کو وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری سمیت سیاسی رہنماؤں کی جانب سے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اس معاملے پر پریس کانفرنس کے دوران وضاحت کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے میرٹ پر تقرری کی بات کی تھی، ویسے بھی یہ سیاسی معاملہ ہے، عدالتی نہیں، جج صاحبان کا ہر موضوع پر کمنٹس دینا نامناسب ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے نواز شریف اور آصف زرداری کو ڈان اور میمو گیٹ کے تناظر میں سکیورٹی رسک کہا، اُن کی جائیدادیں، بچے اور تمام تر مفادات ملک سے باہر ہیں لہذا اس بیان کو فوج یا فوج کی قیادت سے جوڑنا درست نہیں، ہر جرنیل اور پاکستانی شہری محب وطن ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481