اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ کے ڈر سے تندور پر کام کرنے والا نوجوان بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر جان بحق

1 5

مانسہرہ (بیورورپورٹ) اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ کے ڈر سے تندور پر کام کرنے والا نوجوان بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر جان بحق تاجر برادری سراپا احتجاج شاہراہ ریشم بلاک کردی اسسٹنٹ کمشنر قرةالعین کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد روڈ پر قائم تندور پر کام کرنے والا آصف ولد مومن سکنہ شانگلہ کے پاس اسسٹنٹ کمشنر قرة العین اپنے عملہ کے ساتھ پہنچی اور وہاں رکھے شاپنگ بیگ پر جرمانے کرنے کو کہا کہ آصف ڈر کے مارے سیڑھیوں سے چھت پر بھاگا اور چھت کے ساتھ گزرتی بجلی کی تاروں سے جا ٹکرایا جسے شدید زخمی حالت میں کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال لے جایا گیا اور وہاں اس کی تشویشناک حالت دیکھتے ہوئے اسے ایبٹ آباد ریفر کیا گیا مگر وہ راستے میں ہی جان بحق ہوگیا تاجر برادری اس سانحہ کے بعد سراپا احتجاج بن گئی انجمن تاجران کے صدر حاجی ہارون الرشید نائیب صدر حاجی شاہد خان اور جنرل سیکرٹری حاجی حنیف کی کال پر تاجروں نے مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کر دی اور تاجدار ختم نبوت چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا بعد ازاں ہسپتال کے باہر سابق ایم پی اے مفتی کفایت اللہ کی قیادت میں روڈ بلاک کیا مگر اس کے باوجود اسسٹنٹ کمشنر پر پرچہ درج نہ ہوسکا مفتی کفایت اللہ کی قیادت میں ہی مانسہرہ بائی پاس سے شاہراہ ریشم کو ہزاروں افراد نے بند کر دیا اے ڈی سی بابر تنولی ایس پی جمیل اختر نے مظاہرین سے مذاکرات کیے مگر ناکام رہے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481