اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو شکست دے دی

1 4

دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں 182 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستانی ٹیم نے بھارت کے خلاف ہدف ایک گیند پہلے ہی حاصل کر لیا، یو اے ای کی سرزمین پر قومی ٹیم نے ٹو ٹوئنٹی میں دوسری مرتبہ سب سے زیادہ رنز کا ہدف حاصل کیا۔
پاکستان بیٹنگ شروع کی تو کپتان بابر اعظم 14 اور فخر زمان 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد محمد رضوان اور محمد نواز کے درمیان 73 رنز کی شراکت قائم ہوئی جس نے ٹیم کی فتح یقینی بنا دی۔ محمد نواز کے 42 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد محمد رضوان بھی 71 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
خوشدل شاہ اور آصف علی کے درمیان 33 رنز کی شراکت قائم ہوئی لیکن یہاں آصف علی 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 19ویں اوور کی پانچویں گیند پر افتخار احمد نے دو رنز بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔
بھارتی اوپنرز کی جانب سے جارحانہ آغاز کیا گیا تاہم کپتان روہت شرما اور کے ایل راہول 28، 28 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ سوریا کمار 13 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
ریشب پنت 14 رنز اور ہاردیک پانڈیا دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ دیپک ہوڈا 16 رنز اور ویرات کوہلی 60 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ پاکستانی لیگ اسپنر شاداب خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستانی فاسٹ بولر شاہنواز دھانی سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہونے کے بعد دستیاب نہیں جبکہ بھارتی آل راؤنڈر روندر جدیجہ بھی انجری کے باعث ٹیم میں شامل نہیں۔
قومی ٹیم نے شاہنواز دھانی کی جگہ محمد حسنین کو شامل کیا ہے جبکہ بھارتی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں جس میں پاردیک پانڈیا کی واپسی ہوئی جبکہ ریشب پنت، دیپک ہوڈا ور روی بشنوی کو شامل کیا گیا ہے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481