اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

منچھر جھیل میں اس جگہ کٹ لگایا جہاں وزیراعلیٰ کا گھر ہے: شرجیل میمن

منچھر جھیل میں اس جگہ کٹ لگایا جہاں وزیراعلیٰ کا گھر ہے: شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ منچھر جھیل میں اس جگہ کٹ لگایا گیا ہے جہاں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا گھر ہے۔
حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا آر ڈی 14 پر کٹ لگانے کا فیصلہ ٹاؤنز کو بچانے کے لیے کیا گیا، منچھر جھیل میں کٹ لگانے سے یوسی واہڑ، بوبک، اراضی، جعفرآباد اور چنہ متاثر ہوں گی۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ 5 یوسیز متاثر ہونے کی وجہ سے ایک لاکھ 25 ہزار لوگوں کو نقل مکانی کرنا پڑے گی اور لوگوں کو منتقل کرنے کے لیے حکومتی مشینری موجود ہے، متاثرین کو قریبی اضلاع میں منتقل کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر نے بتایا کہ یو سی باجارا، جھانگارا پہلے ہی سیلاب سے متاثر ہیں، سیہون تعلقہ کا کافی حصہ سیلاب سے بری طرح متاثر ہو گا۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت سندھ کے 23 اضلاع شدید متاثر ہوئے ہیں اور ریلیف کیمپوں میں 6 لاکھ سے زائد لوگ موجود ہیں، وبائی امراض روکنے کے لیے ہر ریلیف کیمپ میں میڈیکل کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی ہے۔
شرجیل میمن نے بتایا کہ منچھر جھیل میں اس جگہ کٹ لگایا گیا ہے جہاں وزیراعلیٰ کا اپنا گھر ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481