اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

یواے ای کا ویزا لگا پاسپورٹ گم ہونے پر نیا ویزا کیسے لگوائیں؟

5 2

دبئی (خصوصی رپورٹ) یواے ای کے محکمہ امیگریشن نے پاسپورٹ کی گمشدگی اور اس پر دوبارہ ویزا لگائے کی طریقہ کار کی وضاحت کردی ہے۔ ایسے اقامہ ہولڈرز جن کے ویزا لگے ہوئے پاسپورٹ گم ہو جاتے ہیں وہ نیا پاسپورٹ حاصل کرنے کے بعد ان پر یواے ای کا ویزا دوبارہ لگوا سکتے ہیں۔ امارات الیوم اخبار کے مطابق یواے ای میں امیگریشن کے ادارے کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیرملکی اقامہ ہولڈر جن کے کارآمد پاسپورٹ پر یواے ای کا ویزا لگا ہوا ہے انہیں چاہئے کہ پاسپورٹ کی گمشدگی کی اطلاع متعلقہ تھانے میں کریں جس کے لیے باقاعدہ فارم بھرنا ہوگا۔ پاسپورٹ کی گمشدگی کی اطلاع دینے کے لیے امیگریشن آفس کی جانب سے مختلف درجہ بندی کی گئی ہے جس کے مطابق 1۔ غیرملکی کی زیر کفالت فیملی ارکان میں سے کسی کا پاسپورٹ گم ہونے پر قریبی تھانے میں اطلاع کی جائے گی۔ 2۔ ملازمت پیشہ افراد جو کسی کمپنی میں کام کرتے ہیں ان کا پاسپورٹ گم ہونے پر شعبہ ویزا میں اطلاع کرنے سے قبل متعلقہ پولیس اسٹیشن میں کمپنی کے لیٹرپیڈ پردرخواست دی جائے جس میں پاسپورٹ کا نمبر اورگمشدگی کی تفصیلات درج ہوں۔ تھانے میں دی جانے والی درخواست کے ساتھ کمپنی کے لائسنس کی کاپی بھی منسلک کی جائے۔ 3۔ گھریلو ملازمین کا کارآمد پاسپورٹ گم ہونے کی صورت میں پولیس اسٹیشن کو دی جانے والی درخواست میں کفیل کی معلومات بھی فراہم کی جائیں اوراس کے ساتھ کفیل کے پاسپورٹ کی کاپی بھی منسلک کی جائے۔ امیگریشن قانون کے تحت پاسپورٹ گم ہونے کی اطلاع متعدد اداروں میں دی جاتی ہے جن میں غیر ملکیوں کے اموربارے ادارہ اور عدالت کا مخصوص شعبہ شامل ہے۔ پولیس میں دی گئی ابتدائی رپورٹ کے ساتھ ویزہ سیکشن اور پراسیکیوشن ادارے اور اس کے بعد غیر ملکیوں کے امور بارے ادارہ جہاں سے ویزا جاری ہوا تھا کوبھی مطلع کیا جائے۔ ان اداروں سے درخواست اورابتدائی پولیس رپورٹ کی تصدیق کرانے کے بعد دوبارہ اسی پولیس اسٹیشن جہاں ابتدائی رپورٹ حاصل کی گئی تھی سے پاسپورٹ کی گمشدگی کا باقاعدہ سرٹیفکیٹ حاصل کیا جائے۔ پاسپورٹ کی گمشدگی کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے بعد اپنے ملک کے سفارتخانے سے نیا پاسپورٹ جاری کرایا جائے جس کے بعد غیرملکیوں کے امورکے ادارے سے رجوع کیا جائے جہاں نئے پاسپورٹ پرویزا سٹمپ کر دیاجائے گا۔ ویزا اسی تاریخ کے لیے کارآمد ہوگا جو پرانے ویزے کی ایکسپائری تھی۔ اقامہ ہولڈر کا پاسپورٹ بیرون ملک گم ہونے کی صورت میں وہ اپنے ملک کے قانون کے مطابق نیا پاسپورٹ حاصل جس کے بعد یواے ای کے سفارتخانے سے رجوع کرکے وہاں سے انٹری پرمٹ حاصل کیا جائے تاکہ یواے ای میں داخل ہوا جا سکے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481