اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شکیل اعوان کے نام پر لوگوں سے رقم اینٹھنے کیلئے نوسرباز سرگرم

شکیل اعوان کے نام پر لوگوں سے رقم اینٹھنے کیلئے نوسرباز سرگرم

خطہ کوہسار سے تعلق رکھنے والے نامور سنگر ، شاعر اور قلم کار شکیل اعوان کے نام پر سوشل میڈیا ڈکیتی کا انکشاف ہوا ہے۔ شکیل اعوان نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ کوئی  نوسرباز ان کے نام پر لوگوں سے رقم اینٹھ رہا ہے۔ مذکورہ شخص لندن کے واٹس ایپ نمبر کے ذریعے ان کے جاننے والوں سے رابطہ کرتا اور ہزاروں روپے کی رقم مانگتا ہے ۔ شکیل اعوان نے ثبوت کے طور پر اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے ہیں میں مذکورہ شخص ان کے ایک دوست سے شکیل اعوان بن کر 60 ہزار روپے مانگ رہا ہے ۔انہوں نے  اپنے دوستوں اور مداحوں کو خبردار کیا ہے وہ ان کے نام پر ہونے والی سوشل میڈیا واردات سے محفوظ رہیں ۔وہ  اس حوالے سے قانونی چارہ جوئی بھی کر رہے ہیں۔  واضح رہے کہ واٹس ایپ اور فیس بک پیجز کے ذریعے لوگوں کی جعلی آئی ڈیز بنا کر اس طرح کی لوٹ مار کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے تاہم ایف آئی اے  سمیت متعلقہ ادارے اس سلسلے میں کسی قابل ذکر کارروائی میں کامیاب نہیں ہو سکے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481