اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایبٹ آباد بورڈ ، میڑک میں نمبر حاصل کرنیوالے طلباء وطالبات کے اعزازسٹوڈنٹ شپ کی تقریب

3 3

ایبٹ آباد(نوید اکرم عباسی )پاکستان کے موجودہ نظام تعلیم میں بہت خامیاں ہیں۔قیام پاکستان کے وقت لٹریسی ریٹ 26 فی صد تھا جرائم کی شرح نہ ہونے کے برابر جبکہ موجودہ دور میں 60 %اور جرائم بہت بڑہ چکے ہیں والدین بچوں کے دوست بنیں اور بچے کہہ سکیں کہ ھم بہترین انسان بنیں گے آج کا طالب علم بچہ سب سے زیادہ مظلوم ھے بھاری کتب اور گریڈ کے چکر میں پس کر رہ گیا ۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایبٹ آباد ملک تنویر ۔ایبٹ آباد کے طلباء وطالبات کو جدید تعیلمی تقاضوں کے مطابق تیاری کرکے عالمی سطح پر مقابلے کے لئے نکلنا ہوگا واحد سراج میر پرنسپل ماڈرن ایج سکول سسٹم ایبٹ آباد ۔ھمیں بچوں کی تعیلمی ضروریات کے ساتھ انکو پراعتماد عملی زندگی کےلیے رانمائی کرنی ہوگی طلباء وطالبات کے میٹرک سے بارہویں جماعت تک زندگی کے چار سال اہم ہوتے جو ان میں محنت کرگیا وہ بقایا زندگی میں آسانی محسوس کرے گا ۔ڈاکٹر پروفیسر یاسر گیلانی ۔بچے ھمارا سرمایہ اور ادارہ انکا سایہ ھے طلباء وطالبات کو نصابی کتب کے ساتھ جدید ترین ٹیکنالوجی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے ذریعے زیور تعلیم سے تیار کررہئے ہیں والدین بچوں کی تمام سرگرمیوں کو گھر بھیٹے بھی مانیٹر کرسکتے ہیں سمیرا واحد پرنسپل ماڈرن ایج کالج ۔ایبٹ آباد کے نجی سکول ماڈرن ایج سکول وکالج میں طلباء وطالبات جنھوں نے ایبٹ آباد بورڈ امتحان میڑک میں نمایاں نمبر حاصل کیے انکے اعزاز میں سٹوڈنٹ شپ کی تقریب جس میں ادارے کی طرف سے کلاس 10th میں 71 طلباء وطالبات اور 9th میں 65 طلباء وطالبات کو بہترین کارگردگی پر سکالرشپ اور سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب کے موقع پر خطاب کیا اس موقع پر جہاں اس ادارے میں پاکستان کے مختلف حصوں کے طلباء وطالبات تعلیم حاصل کررہئے ہیں انکے علاوہ والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایبٹ آباد ملک تنویر اور پروفیسر ڈاکٹر یاسر حسین گیلانی نے کہا کہ انکے دور میں تعیلمی حاصل کرنے کے لیے کئ کئ کلومیٹر پیدل چل کر اور گورنمنٹ کے سرکاری ٹاٹ والے سکولوں اور کالجوں سے تعلیم حاصل کرکے آج معاشرے میں اعلی مقام حاصل کیا اس میں والدین سکول اور اپنی محنت شامل تھی آج کے بچوں کو تمام جدید ترین سہولیات حاصل ہیں پھر بھی معاشرے میں تعیلمی شرح بڑھنے کے باوجود جرائم اور اخلاقی قدریں کم اور گم ہورہئی ہیں والدین بچوں کے ساتھ ایسے روئیے اختیار کریں کہ انکا بچہ کہہ سکے کہ میرے بہترین دوست میری ماں میرا باپ ھے اور جب پروفیشن پر سوال ہو تو وہ ڈاکٹر انجئیر آفیسر کہنے سے پہلے یہ کہے کہ میں بہترین انسان بننے کے بعد کسی شعبے میں جاوں گا ۔بچوں کے والدین کی طرف سے پروفیسر محمد رستم نے کہا کہ جب بچوں کو کسی ادارے میں داخل کریں تو اسی طرح دیکھ بھال کر کریں جسطرح بچوں کے رشتے طے کرنے کےلیے پوری تحقیق کریں ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481