اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سیہون شریف کی آبادی کو بچانے کیلیے منچھر جھیل میں کٹ لگادیا گیا

2 1

حیدرآباد: سندھ حکومت نے سیہون اور بھان سعید آباد کو بچانے کے لیے منچھر جھیل میں کٹ لگادیا جس کے بعد متاثرہ افراد کی منتقلی کا سلسلہ جاری ہے۔

حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے سیہون اور بھان سعید آباد کو بچانے کے لیے کٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے، کٹ لگانے سے ایک لاکھ 25 ہزار افراد شدید متاثر ہوں گے، لوگوں کو نکالنے کے لیے پوری سرکاری مشینری لگی ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کٹ لگانے سے 5 یونین کونسلز متاثر ہوں گی، وزیر اعلی سندھ کا علاقہ واہڑ بھی بری طرح متاثر ہوگا، کٹ سے بوبک، اراضی، جعفرآباد اور یوسی چنہ شدید متاثر ہوں گی۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ بھی اپنے آبائی علاقے پہنچ گئے ہیں، سیلاب سے تاحال سندھ میں 563 اموات ہوچکی ہیں اور 2 ہزار زخمی ہوئے ہیں۔

سندھ حکومت نے اس فیصلے پر عمل کرتے ہوئے منچھر جھیل میں کٹ لگادیا جس کے بعد پانی آبادیوں میں داخل ہوگیا، متاثرہ افراد کو بچانے کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے امدادی آپریشن جاری ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481