اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

دادو: سیلاب متاثرہ بچی کو سانپ نے ڈس لیا، پاک فوج نے ریسکیو کرکے جان بچالی 

دادو: سیلاب متاثرہ بچی کو سانپ نے ڈس لیا، پاک فوج نے ریسکیو کرکے جان بچالی

سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقے دادو میں ایک متاثرہ خاندان کی ایک بچی کو سانپ نے ڈس لیا تاہم پاک فوج کی ٹیم نے اطلاع ملتے ہی بچی کو ریسکیو کرکے ہنگامی طبی امداد دی۔ ذرائع کے مطابق سیلاب سے متاثرہ ایک کمسن بچی کو سانپ کے ڈسنے کی اطلاع پاک فوج کے ریسکیو کرنے والے یونٹ میں ملی جس پر فوری طور پر ہیلی کاپٹر روانہ کیا گیا۔پاک آرمی کی ٹیم نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے متاثرہ بچی کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کیا اور ضروری طبی امداد دی۔پاک آرمی کے جوانوں کی بروقت کوشش سے بچی کی جان بچالی گئی۔سانپ کے کاٹنے سے متاثرہ بچی کو علاج معالجے کی مزید سہولیات دی جارہی ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481