اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ٹیلی کام سروسز کی بحالی جاری

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ٹیلی کام سروسز کی بحالی جاری

اسلام آباد (کوہسارنیوز)سیلاب زدہ علاقوں میں رابطہ بحال کرنے کے لیے پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں ملک بھر میں متاثرہ موبائل سائٹس کی تعداد مزید کم ہو کر 568 ہو گئی ہے (کل سائٹس کا 1.1 فیصد سے بھی کم)۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 80 سائٹس کو بحال کیا گیا ہے اور دیگر علاقوں میں ٹیلی کام سروسز کی مکمل بحالی کے لیے اولین ترجیح پر کام جاری ہے۔سائٹس جو فی الحال غیر فعال ہیں وہ سیلاب کی وجہ سے زیادہ تر ناقابل لرسائی اور پانی کے اندر ہیں۔ زیر آب سائٹس تک رسائی اور پانی کی نکاسی کے لیے متعلقہ سول اور فوجی حکام کے ساتھ مشترکہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔سیلاب اور طوفانی بارشوں نے ٹیلی کام کے بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا تھا۔ 28 اگست 2022 کو متاثرہ سائٹس کی تعداد 3386 (پاکستان بھر میں کل سائٹس کا 6.55 فیصد ) تھی، جنہیں تمام ٹیلی کام آپریٹرز کی مینٹیننس کی ٹیموں کی انتھک کوششوں سے بحال کیا گیا ہے۔فی الحال، 850 سے زیادہ ٹیمیں صارفین کو بلا تعطل ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہیں۔ مزید برآں، موبائل آپریٹرز سیلاب زدہ علاقوں میں زیرو بیلنس کے ساتھ صارفین کو عوامی خدمت کے طور پر مفت آن نیٹ منٹ فراہم کررہے ہیں.


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481