اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری بار کونسل کا پنجاب ٹورزم اسکواڈ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

31

اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز سید خرم حسن ،سب انسپکٹر رب نواز خان ،انسپکٹر عثمان اسلم ،سب انسپکٹر عامر سہیل اور دیگر ممبران کی شرکت ، صدر بار اسد اقبال عباسی ،جنرل سیکرٹری فخر محمود عباسی ،وائس پریزیڈنٹ سردار یاسر یوسف اور دیگر معزز ممبران نے زبردست ویلکم کیا تقریب میں ایڈیشنل سیشن جج رائے محمد خان کھرل اور سول جج نصر محمد گوندل کی بھی شرکت،اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز سید خرم حسن نے تعارف کروایا اور مری بار کونسل کا شکریہ ادا کیا، سب انسپکٹر رب نواز خان نے پنجاب ٹورزم اسکواڈ کے پس منظر ،ٹریننگ ،لانچنگ اور پنجاب ٹورزم اسکواڈ کے فرائض اور ذمہ داریوں کو تفصیل سے انتہائی خوبصورت انداز میں بیان کیا جس کی بار ممبران نے زبردست داد دی اس کے بعد سوال و جواب اور تجاویز سیشن ہوا جس میں وکلاء حضرات نے سوال بھی کئے اور تجاویز بھی دیں جن کا مثبت جواب دیا گیا ، مری بار کونسل نے پنجاب ٹورزم اسکواڈ کی تعیناتی کو خوش آئند اور نیک شگون قرار دیا اور ہر طرح کے تعاون کا عہد کیا اور مل کر مری کی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کام کرنے کا عہد کیا گیا ،اس کے بعد مری بار کونسل کی طرف سے پنجاب ٹورزم اسکواڈ کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481