اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی نے عمران خان کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں اور اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں

پی ٹی آئی نے عمران خان کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں اور اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں

پاکستان تحریک انصاف نے وزارت داخلہ سے عمران خان کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں اور اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وزارت داخلہ سے مبینہ طور پر سکیورٹی پر مامور 266 اہلکاروں کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔فواد چوہدری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت میں عمران خان کی سلامتی غیر معمولی خطرات کی زد میں ہے، ہر شہری کی طرح عمران خان کی حفاظت حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ عمران خان کی سکیورٹی اخراجات کی تفصیلات مہیا کریں، دروغ گو وزیر داخلہ 266 اہلکاروں کی تفصیلات بھی فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ شریفوں نے جاتی امرا محل کی حفاظت پر عوام کے 364 ملین روپے اڑائے، کم و بیش 3 ہزار اہلکار جاتی امرا کے محل کی حفاظت پر لگائے گئے جبکہ عمران خان اپنی مدتِ اقتدار کے دوران بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ پر مقیم رہے، عمران خان نے اپنے گھر کے گرد حفاظتی دیوار تک خود بنوائی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481