اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آئس کی 4 کلو یا زائد مقدارپر سزائے موت اورجرمانہ ہوگا: صدر نے بل منظور کرلیا

آئس کی 4 کلو یا زائد مقدارپر سزائے موت اورجرمانہ ہوگا: صدر نے بل منظور کرلیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منشیات کنٹرول ترمیمی بل 2022 کی منظوری دے دی۔ترمیمی بل کے مطابق غیرقانونی منشیات کے جرائم پرسزائے موت یاعمرقید ہوگی اور صدرمملکت کی منظوری کے بعد یہ بل منشیات کنٹرول ترمیمی ایکٹ 2022 ہوگیا۔بل کے مطابق سزائیں ہیروئن، مارفین، کوکین اورآئس سمیت دیگرنشہ آور ادویات اور منشیات پر دی جائیں گی۔ہیروئن یا مارفین کی 4 کلوگرام یا زائد مقدارکے جرائم پر20 سال سے زائد قید ہوگی اور جرمانہ 10 لاکھ روپے سے زائد ہوگا۔5 کلویا زائد کوکین کے جرم میں سزائے موت یا20 سال سے زائد قید اور 25 لاکھ جرمانہ ہوگا۔آئس کی4 کلوگرام یا زائد مقدارپرسزائے موت یا 25 لاکھ روپے جرمانہ اورعمرقید ہوگی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481