اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان میں سیلاب کی صورتحال ظاہر کرنے والی نئی سیٹلائیٹ تصاویر

پاکستان میں سیلاب کی صورتحال ظاہر کرنے والی نئی سیٹلائیٹ تصاویر

ناسا اور یورپین اسپیس ایجنسی کی جانب سے جاری نئی سیٹلائیٹ تصاویر سے پاکستان میں شدید بارشوں اور تباہ کن سیلاب کا اثرات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث پاکستان کا ایک تہائی رقبہ زیر آب آگیا جس کا اندازہ ان تصاویر کو دیکھ کر لگایا جاسکتا ہے۔یورپین اسپیس ایجنسی کی جانب سے Copernicus Sentinel-1 سیٹلائیٹ کی تصاویر جاری کی گئی جن میں ڈیرہ مراد جمالی سے لاڑکانہ کے درمیان کے علاقوں کو دکھایا گیا ہے۔اس تصویر کو دیکھ کر اندازہ ہوجاتا ہے کہ پانی کتنا پھیلا ہوا ہے۔یورپین اسپیس ایجنسی نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ پاکستان میں معمول سے 10 گنا زیادہ بارشوں کے نتیجے میں ملک کا ایک تہائی سے زیادہ حصہ پانی میں ڈوب گیا۔یہ تصویر 30 اگست کو کھینچی گئی تھی اور یکم ستمبر کو جاری کی گئی۔ماہرین کے مطابق پاکستان میں معمول سے زیادہ بارشیں موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہیں۔دوسری جانب ناسا کی Earth Observatory نے اگست کے آغاز اور آخر کی سیٹلائیٹ تصاویر جاری کی ہیں۔4 اگست کی تصویر میں سندھ کے مختلف علاقوں میں خشک زمین کو دیکھا جاسکتا ہے جبکہ 28 اگست کی تصاویر میں وہی خطہ پانی میں ڈوبا نظر آتا ہے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481