اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

افغانستان میں مسجد کے باہر دھماکا، مولوی مجیب سمیت متعدد افراد جاں بحق

افغانستان میں مسجد کے باہر دھماکا، مولوی مجیب سمیت متعدد افراد جاں بحق

افغانستان کے صوبے ہرات کی مسجد کے باہر ہونے والے دھماکے میں امام مسجد سمیت متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق امام مسجد مولوی مجیب انصار نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد جیسے ہی مسجد سے باہر نکلے تو زوردار دھماکا ہو گیا۔پولیس کے مطابق دھماکے میں مولوی مجیب انصار بھائی سمیت جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کے ساتھ گارڈز اور دیگر شہری بھی موجود تھے جو زخمی ہو گئے۔مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے میں مولوی مجیب انصار سمیت کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 200 افراد زخمی ہوئے تاہم سرکاری ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔کسی بھی گروپ کی جانب سے تاحال دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے تاہم افغان سکیورٹی ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دھماکے کے پیچھے داعش کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔دھماکے کے بعد طالبان سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر لیا ہے جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481