Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

پختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

خیبر پختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ کی آڈٹ رپورٹ میں اربوں روپے کی مالی بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔آڈٹ رپورٹ میں کیے گئے انکشاف کے مطابق خیبرپختونخوا ٹیکسٹ بورڈ انتظامیہ نے مفت سرکاری کتابیں مارکیٹ میں فروخت کیں اور اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے ریکارڈ میں سرکاری کتابوں کے جعلی اندراج کروائے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق پبلشرز سےسیلز ٹیکس کی مد میں ایک ارب 75 کروڑ روپےکی کٹوتی نہیں کی گئی جبکہ ضرورت سے زیادہ کتابیں چھاپ کر خزانےکو ایک ارب 64 کروڑ اور کتابوں کی رائلٹی کی مد میں خزانے کو 4 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ ٹیکسٹ بک بورڈ انتظامیہ سے تحقیقات کر کے رقم کی ریکوری کی جائے۔دوسری جانب چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ ارشد آفریدی کا کہنا ہے کہ آڈٹ رپورٹ ابتدائی مراحل میں ہے تاہم ہر قسم کی تحقیقات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ کا کہنا ہے کہ آڈٹ رپورٹ کو ڈپارٹمنٹل اکاؤنٹ کمیٹی کے سامنے رکھا جائےگا اور بے ضابطگیاں ثابت ہوئیں تو بلا تاخیر کارروائی کی جائے گی


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481