اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

منظور وسان پرآمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ثابت نہ ہو سکا

منظور وسان پرآمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ثابت نہ ہو سکا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر منظور وسان پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی انکوائری شواہد نہ ملنے کے باعث بند کر دی۔آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق کیس میں نیب پراسیکیوٹر نے سندھ ہائیکورٹ میں تحریری جواب جمع کرایا جس میں بتایا کہ منظور وسان کے خلاف الزام ثابت نہیں ہوا اس لیے ان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق انکوائری بند کر دی گئی ہے۔نیب نے انکوائری سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ منظور وسان کی آمدن سے متعلق ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا، منظور وسان کے 2005 سے لیکر 2019 تک کے اثاثوں کی انکوائری کی گئی، فائنڈنگز کی بنیاد پر انکوائری بند کرنے کی سفارش کی گئی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے۔سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انکوائری صرف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق بند کی جا رہی ہے، اس انکوائری کا اثر کسی نئی انکوائری یا پہلے سے جاری انویسٹی گیشن پر نہیں ہوگا۔نیب کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے منظور وسان سے متعلق درخواست نمٹا دی


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481