اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نوابشاہ: نالے کا کٹ بند کرنے پر حملہ، اے سی کا گارڈ کلہاڑی کے وار سے جاں بحق 

17

سیلاب کے باعث سندھ میں مزید 15 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ نوابشاہ میں نالے کا کٹ بند کرنے پر مقامی افراد کے حملے سے اسسٹنٹ کمشنر  کی سکیورٹی پر مامور اہلکار کلہاڑی کے وار سے جاں بحق ہو گیا۔نوابشاہ میں علی رضا موری سیم نالےکا کٹ بند کرنے پر مقامی افراد کا ریونیو اہلکاروں پر حملہ ہوا جس سے اسسٹنٹ کمشنر قاضی احمد کی سکیورٹی پر مامور اہلکار کلہاڑی کے وار سے جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مقامی افراد نےعلی رضا موری سیم نالےمیں غیر قانونی کٹ لگایا تھا۔دوسری جانب سیلابی ریلا دادو کی تحصیل خیرپورناتھن شاہ میں داخل ہوگیا جس کے باعث بائی پاس روڈ کے نشیبی علاقےمیں 10 فٹ اور شہر میں 2 سے 5 فٹ تک پانی جمع ہے۔ نوابشاہ سکرنڈ روڈ پر  برساتی اور  سیم نالوں کے شگاف سے پورا علاقہ ڈوب گیا۔ادھر ٹنڈو آدم میں سوئی نہر میں شگاف پڑنے سے پانی شہر کی جانب بڑھنے لگا، ضلع شکارپور کے بھی کئی گاؤں اب تک حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481