اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ آفس منتقلی کو تمام سیاسی سماجی و مذہبی جماعتوں،تنظیموں نے مسترد کردیا

13

ایبٹ آباد(نوید اکرم عباسی ) ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ آفس منتقلی کو تمام سیاسی سماجی و مذہبی جماعتوں ، تاجر تنظیموں پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن و اساتذہ کی نمائندہ تنظیموں،سرکاری ملازمین کی تنظیموں نے مسترد کر دیا سوموار کو فوارہ چوک میں بھرپور احتجاج کا اعلان کر دیا گیا بورڈ آفس تو دور کی بات ایک اینٹ بھی کسی کو منتقل نہیں کرنے دینگے گزشتہ روز ایبٹ آباد پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس میں ھزارہ قومی محاذ کے چیئرمین قاضی اظہر ایڈوکیٹ، اسد خان جدون، جماعت اسلامی کے امجد خان، آل ٹریڈذ فیڈریشن کے صدور ثاقب علی خان، سردار شاہنواز، پاکستان پیپلز پارٹی کے سرفراز خان، پاکستان عوامی تحریک کے نصیر خان جدون،اہلسنت والجماعت کے حاجی نواز خان، ودیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی پریس کانفرنس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ کی منتقلی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے پشاور ہائی کورٹ سے حکم امتناعی کیلئے پٹیشن تیار ہے قانونی جنگ کے ساتھ عوام سڑکوں پر آئیں گے اور سوموار تک اگر کسی نے ہمارا مطالبہ نا سنا تو ہم فوارہ چوک میں احتجاج کریں گے اور اسی دن آئندہ۔کا۔لائحہ عمل بھی دینگے اگر ضرورت پڑی تو پشاور اسمبلی کے باہر بھی احتجاج کرینگے ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ تمام عوام کا بورڈ ہے اور ہر سیاسی سماجی مذہبی سرکاری و دیگر تنظیمات بلاتفریق اس معاملے پر ایک نقطے پر جمع ہیں


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481