اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

توہین عدالت کیس: فواد سے متعلق اپنے وکیل کے جواب پر عمران خان کی ہنسی چھوٹ گئی 

3

اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کی اپنے وکیل حامد خان کے فواد چوہدری سے متعلق بیان پر ہنسی چھوٹ گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں خاتون جج کو دھمکانے پرعمران خان کےخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ایڈووکیٹ جنرل جہانگیر جدون نے دلائل میں کہا کہ فواد چوہدری نے کہا چیف جسٹس کو معافی مانگنی چاہیے۔اس پر عمران خان کے وکیل حامد خان نے کہا کہ ہمارا اس بیان سے کوئی تعلق نہیں، اُس شخص (فواد چوہدری) سے کسی اچھائی کی توقع بھی نہیں کی جاسکتی۔عدالت کے سامنے اپنے وکیل حامد خان کے جواب پر عمران خان کی ہنسی چھوٹ گئی۔اس موقع پر چیف جسٹس اسلام آباد اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیے کہ ہمیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں، اِنھیں خود پتا ہونا چاہیے کہ جو کہہ رہے ہیں وہ صحیح ہے یا غلط۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481