اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیراعظم کا 300 یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنیکا اعلان

1

وزیراعظم نے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنیکا اعلان کردیا۔ن لیگ کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے یہ اہم اعلان کیا۔ اس سے قبل 200 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کیے گئے تھے۔اپنے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے معیشت کو تباہ کیا، یہ حکومت پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندہ حکومت ہے، سابق حکومت نے ڈالر کمانے کیلئے چینی برآمد کرنے کی اجازت دی سابق حکومت نے چینی برآمد کرنے کے ساتھ اس پر سبسڈی بھی دی، اس طرح سبسڈی سے پاکستان کے اربوں روپے سابق حکومت نے ہڑپ کیے۔وزیراعظم نے کہا کہ سابقہ حکومت نے پہلے گندم برآمد کی اور پھر درآمد کی، کورونا کے دوران ایل این جی کوڑیوں کے بھاؤ بِک رہی تھی لیکن سابق حکومت نے نہیں خریدی، یوکرین کی جنگ چھڑی تو بحران پیدا ہوا اور ہمارے لیے گیس حاصل کرنا دشوار ہوگیا، ہم نے مہنگا ترین تیل خرید کر مہنگی ترین بجلی بنائی، ہم نے مہنگی ترین بجلی عام آدمی کو سستے داموں دی، ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر انہوں نے بھاشن دینے کے سوا کچھ نہیں کیا، یہ وہ حالات تھے جس وقت ہم نے ذمہ داری سنبھالی تھی، عمران خان چاہتا تھا کہ پاکستان سری لنکا بن جائے۔شہباز شریف نے کہا کہ جب آئی ایم ایف کا وقت قریب آرہا تھا کے پی کا خط آئی ایم ایف کو پہنچ گیا، پنجاب کا خط کہیں اٹک گیا، اس کے بعد کسی کو کوئی شک ہے کیا؟ ہم نے مشکل فیصلے لیے ہیں اس کی وجوہات بتاؤں گا، ہم نے تو کبھی رونا دھونا نہیں کیا، انہوں نے مریم نواز کے ساتھ ظلم کیا، عمران خان نے زرداری صاحب کی بہن کے ساتھ کیا سلوک کیا؟ اللہ کسی کو اس طرح کا دن نہ دکھائے، خدا کا خوف دل میں ہونا چاہیے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481