اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شہباز گل کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہوگئی

3 24

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہوگئی۔
جیل ذرائع کے مطابق شہبازگل کو سینے میں درد اور سانس کی تکلیف بتائی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے، شہباز گل کا مکمل طبی معائنہ کیا جائےگا۔
جیل ذرائع کے مطابق شہباز گل کو جیل اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
خیال رہےکہ گزشتہ روز اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی۔
یاد رہےکہ پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کو 9 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا، ان پر بغاوت پر اکسانےکا الزام ہے، ان کے خلاف تھانہ کوہسار پولیس نے سٹی مجسٹریٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481