اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ورلڈ کپ جتوایا، فلاحی کام کیے، دہشت گردی کا مقدمہ خارج کیا جائے: عمران خان

ورلڈ کپ جتوایا، فلاحی کام کیے، دہشت گردی کا مقدمہ خارج کیا جائے: عمران خان

ورلڈ کپ جتوایا، فلاحی کام کیے، دہشت گردی کا مقدمہ خارج کیا جائے: عمران نے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکی پر درج دہشت گردی کا مقدمہ خارج کرنے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔عمران خان نے شعیب شاہین ایڈووکیٹ ، بیرسٹر سلمان صفدر اور فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تقریر پر دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت 20 اگست کو تھانہ مارگلہ میں درج مقدمہ خارج کیا جائے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ورلڈ کپ جتوایا، فلاحی کام کیے، اسپتال اور یونیورسٹی بنائی، پاکستان کے کچھ اصل ’اسٹیٹس مین‘ میں سے ایک ہوں،کورونا وبا سے مؤثر انداز میں نمٹا، امریکا افغان مذاکرات کرائے، میرے خلاف بدنیتی سے دہشت گردی کا مقدمہ درج کرایا گیا ۔درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ کوئی ایسا کام نہیں کیا جس پر دہشتگردی کی دفعات لگائی جائیں، انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سرنڈر کر چکا ہوں، عبوری ضمانت منظور کی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مقدمہ اخراج درخواست پر فیصلے تک ایف آئی آر پر کارروائی معطل اور تفتیش روکنے کا حکم دیا جائے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481