اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سیہون میں سیلاب متاثرین کو منتقل کرنے والی کشتی الٹ گئی، 13 افراد جاں بحق 

6 18

سیہون میں سیلاب متاثرین کو محفوظ مقام پرمنتقل کرنے والی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 13 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر جامشورو کے مطابق سیلاب سے متاثرہ گاؤں بلال پور میں ریسکیو کارروائیوں کے دوران کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا۔ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ کشتی میں سوارسیلاب متاثرین محفوظ مقام پرمنتقل ہورہےتھےکہ کشتی الٹ گئی اور 13 افرا ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ کشتی میں سوار8 افراد کوبچالیاگیا اور 4 کی تلاش جاری ہے۔دوسری جانب پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کشتی الٹنے کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ نقل مکانی کرنے والے سیلاب متاثرین کو پیش آنے والے حادثے کی خبر سے صدمہ پہنچا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481