اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نجی اسپتال نے منظور جونیئرکی میت 2 گھٹنے بل کی وصولی تک روکے رکھی، لواحقین 

نجی اسپتال نے منظور جونیئرکی میت 2 گھٹنے بل کی وصولی تک روکے رکھی، لواحقین 

لاہور کے نجی اسپتال نے اولمپیئن منظور جونیئرکی میت 2 گھٹنے بل کی وصولی تک روکے رکھی اور 4 لاکھ وصول کرنے کے بعد لواحقین کو میت لے جانے کی اجازت دی گئی۔ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر  دل کے دورے کے باعث لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔لواحقین کے مطابق نجی اسپتال نے 4 لاکھ روپے وصول کرکے منظور جونیئر کی میت حوالے کی ہے۔لواحقین کا کہنا تھاکہ منظور جونیئر کا جسد خاکی 2 گھنٹے تک اسپتال میں پڑا رہا، اسپتال انتظامیہ کو پیسے دینے کا وعدہ کرکے باڈی دینےکا کہا تھا لیکن اسپتال انتظامیہ نے کوئی بات نہ سنی۔لواحقین نے بتایا کہ بینکوں سے پیسے لانے میں وقت لگتا ہے اور میت 4 لاکھ روپے وصول کرکے حوالے کی گئی۔اولمپیئن منظور حسین جونیئر پاکستان ہاکی کا سرمایہ تھے، انہوں نے قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 1984 کے لاس اینجلس اولمپکس میں گول میڈل کا اعزاز حاصل کیا۔منظور جونیئر 1978 اور 1982 کی ونر قومی ہاکی ٹیم کا بھی حصہ رہے، 1982 کے ورلڈ کپ فائنل کے ہیرو کے طور پر دنیائے ہاکی آج بھی پہچانتی ہے جہاں انہوں نے6 جرمن ڈیفنڈر کو ڈاج کرکے گول اسکور کرکے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481