اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے پر منسلک اضلاع کو الرٹ کردیا گیا

کوہستان سیلابی ریلے میں 5 افراد کی ہلاکت، وزیراعلیٰ نے تحقیقات کا حکم دیدیا

دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے جس کے بعد دریا سے منسلک اضلاع کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں تونسہ، چشمہ، گڈو اور سکھر کے مقام پر  پانی کی سطح  بلند ہے، دریائے سندھ سے منسلک تمام اضلاع کو  الرٹ رہنے کی ہدایات  جاری کی گئی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہیں، ہنگامی صورت حال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔

ادھر خیبرپختونخوا میں دریائے کابل میں ورسک کے مقام پردرمیانے جب کہ نوشہرہ پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

دریائے ناگمان میں چارسدہ روڈ پر نچلے درجے کا اور دریائے پنجکوڑہ  میں دیر  پر نچلے درجےکا سیلاب ہے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481