اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان کی تقاریر لائیو دکھانے پر پابندی عارضی طور پر ختم

عمران خان کی تقاریر لائیو دکھانے پر پابندی عارضی طور پر ختم

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی تقریر براہ راست دکھانے پر پابندی کا پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے عمران خان کی لائیو تقاریر پرپابندی کے خلاف درخواست پرسماعت کی۔وکلا کے دلائل کے بعد چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے عمران خان کی تقریر براہ راست دکھانے پر پابندی کاپیمرا کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔عدالت نے قرار دیا کہ بادی النظر میں پیمرا نےنوٹیفکیشن کے اجرا میں اختیار سے تجاوز کیا، پیمرا کو اختیار نہیں کہ وہ پابندی کا ایسا کوئی حکم جاری کرے۔عدالت نے عمران خان کی درخواست پر پیمرا اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیے اور حکم دیا کہ پیمرا افسر نامزدکرے جوپیش ہوکرنوٹیفکیشن کے اجراکی وضاحت کرے۔عدالت نے حکم دیا کہ پیمرا کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت 5 ستمبر تک معطل رہے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جلسہ عام میں پولیس افسران اور خاتون جج کو دھمکیاں دینے کے بعد پیمرا نے ان کی لائیو تقاریر دکھانے پر پابندی عائد کی تھی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481