اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پنجاب ٹورزم اسکواڈ کی ٹیم کا کوہسار یونیورسٹی مری کا تربیتی دورہ

1 27

سیکرٹری ٹورزم پنجاب احسان بھٹہ صاحب کی ہدایت اور وژن کے مطابق پنجاب ٹورزم اسکواڈ کی ٹیم کا سب انسپکٹر رب نواز خان کی سربراہی میں کوہسار یونیورسٹی مری کا تربیتی دورہ،سب انسپکٹر رب نواز کی طرف سے پنجاب ٹورزم اسکواڈ کے قیام کا مقصد اور افادیت بیان کی گئی، شجر کاری کے حوالے سے سب انسپکٹر عامر سہیل نے آگاہی دی، ریسپانسیبل ٹورزم اور ڈینگی کے حوالے سے سب انسپکٹر آمنہ اصغر نے بہترین انداز میں لیکچر دیا۔ طالب علموں اور سٹاف نے بھر پور پزیرائی دی ، سوال و جواب سیشن بھی ہوا جس میں طالب علموں کے مختلف سوالوں کے جواب دیئے گئے اور طالب علموں نے اپنی تجاویز بھی دیں جن کا اسکواڈ ممبران نے مثبت جواب دیا جس پر طالب علموں نے پنجاب ٹورزم اسکواڈ کیساتھ مل کر مری کی سیاحت میں مثبت تبدیلی لانے کا عہد کیا ۔ بعد ازاں عامر سہیل سب انسپکٹر کی نگرانی میں اسکواڈ ممبران نے طالب علموں میں ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اور پنجاب ٹورزم اسکواڈ کے پمفلٹ تقسیم کئے جس میں طالب علموں کی بھر پور دلچسپی دیکھی گئی


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481