اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بلوچستان: ٹاورز گرنے سے 27 گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی معطل

24 8

بلوچستان کے ضلع بولان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث بجلی کے13ٹاورز گر گئے۔ترجمان کیسکو کے مطابق ٹاور زگرنے سے دادو ۔ خضدارٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی سپلائی بند ہوگئی جس سے صوبے کے 27گرڈاسٹیشنوں کوبجلی کی فراہمی معطل ہے اور کیسکو کے سسٹم میں700میگاواٹ برقی قلت کاسامنا ہے۔ترجمان کیسکو کا کہنا ہے کہ 220کے وی سبی۔کوئٹہ اور 132 کے وی سبی ۔کوئٹہ ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی تاحال بند ہے، بحالی کے لیے بولان کے علاقوں پیر غائب سے ڈھاڈرتک پیٹرولنگ شروع کردی گئی ہے لیکن زمینی راستہ اور مواصلاتی نظام منقطع ہونے سے پیٹرولنگ اوربجلی کی بحالی میں مشکلات کاسامنا ہے۔کیسکو ترجمان کا بتانا ہے کہ کوئٹہ شہر کو متبادل ذرائع سے بجلی فراہم کی جارہی ہے، برقی قلت کے باعث شہر کے فیڈروں کو باری باری بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ ادھر 220 کے وی دادو۔خضدارٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی سپلائی بھی بند ہے جس سے خضدار، قلات، سوراب، مستونگ، نوشکی، چاغی اورخاران کے اضلاع کوبجلی کی فراہمی معطل ہے۔کیسکو ترجمان کا بتانا ہے کہ صوبے کے متاثرہ اضلاع میں بجلی کی بحالی کی صورتحال معمول پرآنےمیں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481