اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ترکیہ سے تیسرا طیارہ امداد لے کر کراچی پہنچ گیا

23 11

سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے 11 گھنٹے میں ترکیہ سے تیسرے خصوصی طیارے کی کراچی آمد ہوئی۔پاکستان کے سیلاب اور بارش متاثرین کے لیے ترکیہ حکومت کی جانب سے امدادی سامان لے کر ترکش ائیرفورس کی تیسری پرواز آج صبح سویرے کراچی پہنچی۔ ترکیہ سے 2 طیارے گزشتہ رات متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر کراچی آئے جس میں پہلی پرواز گزشتہ رات 8 بجے کراچی پہنچی جس میں 38 ٹن امدادی سامان تھا۔کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر وفاقی وزیر خرم دستگیر، صوبائی وزیر سعید غنی، ترکش قونصلر، پی ڈی ایم اے سندھ کے ڈی جی سلمان شاہ اور دیگر نے پرواز کا استقبال کیا۔امدادی سامان لانے والا ترکش ائیر فورس کا دوسرا خصوصی طیارہ رات 10 بجے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچا جس میں 14 ٹن امدادی سامان کراچی پہنچایا گیا۔ ترکش ائیر فورس کا تیسرا طیارہ مزید امدادی سامان لے کر صبح 7 بجے کراچی پہنچا۔ حکومت ترکیہ کی جانب سے پاکستان کے سیلاب اور بارش سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے بھیجے گئے سامان میں ٹینٹس، مچھر دانیاں اور اشیاء خورو نوش شامل ہیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق تینوں طیارے کراچی ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481