اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان کی خاتون جج کو دھمکی کی تقریر کا ریکارڈ عدالت میں جمع

20 8

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی خاتون جج کو دھمکی دینے کی تقریر کا ریکارڈ عدالت میں جمع کرادیا گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ایف نائن پارک میں تقریر کا ریکارڈ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرایا گیا ہے، اس تقریر میں عمران خان نے شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے والی ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکی دی تھی۔پاکستان الیکٹرک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے ڈی جی اشفاق احمد نے عمران خان کی 20 اگست کی تقریر کی ویڈیو اور ٹرانسکرپٹ عدالت میں جمع کرایا۔پیمرا کی جانب سے عدالتی حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ بھی ریکارڈ کے ساتھ جمع کرائی گئی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے 23 اگست کو نوٹس جاری کرکے پیمرا سے ریکارڈ طلب کیا تھا اور اس کیس میں عدالت نے عمران خان کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481