اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سیلاب کی تباہ کاریاں اور صوبوں میں جاں بحق افراد کی تعداد1061ہوگئی

17 14

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق سیلاب اور بارشوں کے باعث 24 گھنٹوں میں مزید28 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد1061 ہوگئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ اموات 16 ہوئیں جو کہ کے پی میں رپورٹ ہوئیں۔24 گھنٹوں میں سندھ میں اور گلگت بلتستان میں2 ، 2اور بلوچستان اور آزاد کشمیرمیں4 افراد جاں بحق ہوئے۔جاں بحق افراد م میں 359 بچے،470 مرد اور 210 خواتین شامل ہیں، بارشوں اورسیلاب سے اب تک سب سے زیادہ اموات سندھ میں 349 ہوئی ہیں۔زخمی افراد کی تعداد:گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران سیلاب اوربارشوں سے48 افراد زخمی ہوئے ہیں، سیلاب اور بارشوں سے اب تک مجموعی طور پر 1575 افراد زخمی ہوچکے ہیں جب کہ 43 ہزار13 گھروں کو نقصان پہنچا۔این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں اب تک9 لاکھ92 ہزار871 گھروں کو نقصان پہنچا جب کہ سیلاب سے اب تک 7 لاکھ 27 ہزار 144 مویشی مرچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8 پلوں کو بھی نقصان ہوا،بارشوں اور سیلاب کے دوران اب تک 157 پلوں کو نقصان پہنچا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481