اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

متحدہ عرب امارات سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی پہلی کھیپ پہنچ گئی

3 21

متحدہ عرب امارات کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال اور پاکستان میں امارات کے سفیر نے نور خان ایئربیس پر امدادی قافلے کو خوش آمدید کہا۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی فوری امداد کا حکم دیا تھا جس کے بعد اماراتی نیوز ایجنسی نے بتایا تھا کہ اماراتی صدر کے اعلان کے بعد سیلاب متاثرین کیلئے 3 ہزار ٹن خوراک بھیجی جائے گی۔اماراتی نیوز ایجنسی نے مزید بتایا تھا کہ امارات کی جانب سے خوراک کے ساتھ ساتھ کئی ٹن ادویات اور خیمے بھی شامل ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481