اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نواز اور شہباز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

12 12

اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ پیر کو درخواست کی سماعت کریں گے۔وکیل سید ظفر علی شاہ نے بطور پٹیشنر اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ نواز شریف بیماری کی غرض سے لاہور ہائی کورٹ کی اجازت سے بیرون ملک گئے تھے، نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے کے لیے شہباز شریف نے بیان حلفی جمع کرایا۔درخواست گزارنے استدعا کی ہےکہ نواز شریف مختلف عدالتوں سے اشتہاری ہیں، شہباز شریف اور نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے، عدالت نواز شریف کی واپسی کے لیے احکامات جاری کرے۔درخواست میں وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف، وفاقی وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کو فریق بنایا گیا ہے۔رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض کیا گیا ہےکہ بیان حلفی لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرایا گیا اس لیے درخواست کے لیے وہی فورم بنتا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481