اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ہم غدار نہیں، صوبے کے مفاد پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، تیمور جھگڑا

ہم غدار نہیں، صوبے کے مفاد پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، تیمور جھگڑا

صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیرخزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ ہم غدار نہیں اور صوبے کے مفاد پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں ایک ماہ سے مفتاح اسماعیل کے ساتھ ڈیل کر رہا ہوں، ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں آ رہا۔ان کا کہنا تھاکہ ہمارا ایم او یو سائن کرنا ان کی ضرورت تھی، ہم نے 24 گھنٹوں کے اندر جواب دیا اور ایم اویو پردستخط کیے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ افسوس مسلم لیگ ن کی حکومت میں بات چیخ کر کی جاتی ہے، ہم کبھی وفاق کے مفاد کے ساتھ نہیں کھیلیں گے، ہم غدار نہیں، صوبے کے مفاد پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481