اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

میانوالی: جناح بیراج سے7 لاکھ کیوسک پانی کا ریلا گزرنےکا امکان، ہائی الرٹ جاری 

میانوالی: جناح بیراج سے7 لاکھ کیوسک پانی کا ریلا گزرنےکا امکان، ہائی الرٹ جاری 

جناح بیراج کے مقام پر ہر گزرتے 10 منٹ کے ساتھ پانی کی آمد میں اضافہ ریکارڈ ہو رہا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق  اس وقت جناح بیراج پر  پانی کی آمد 4 لاکھ75000 کیوسک ہے اور  آج رات تقریباً 1 سے 2 بجے کے درمیان جناح بیراج سے7 لاکھ کیوسک پانی کا ریلا گزرنےکا امکان ہے۔میانوالی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ  جناح بیراج سے تقریباً سات لاکھ کیوسک پانی کے گزرنے کے امکان کے پیش نظر 47 موضع جات کے متاثر ہونےکا خدشہ ہے،  انتظامیہ کی طرف سے کچےکے تمام موضع جات کے مکینوں کو خطرے کے پیش نظر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے لیے اعلانات کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔میانوالی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلیف کیمپ قائم کرنےکے علاوہ ریسکیو 1122کی ٹیمیں بھی کشتیوں سمیت کچے کے علاقے میں پہنچ گئی ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481