اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیر اعظم کا سجاول کا دروہ، سیلاب متاثرین سے گھل مل گئے

7 19

وزیر اعظم شہباز شریف نے صوبہ سندھ میں سجاول کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔دورے میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر اعظم کو امدادی کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دی۔وزیراعظم نے سجاول میں سیلابی صورتحال کا فضائی جائزہ لیا اور متاثرین سے ملاقات بھی کی۔ شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ  بلوچستان کے بعد سندھ میں بھی امدادی رقوم کی تقسیم شروع ہوگئی ہے اور سیلاب سے تباہ حال افراد کو 25 ہزار روپے فی خاندان پہنچائيں گے۔ان کا کہنا تھاکہ حکومت نے 38 ارب روپے کی رقم مختص کی ہے، سیلابی ریلے نے بجلی کا نظام درہم برہم کیا ہے، اس کی درستی کیلئے وزیر توانائی سے رابطے میں رہوں گا۔وزیراعظم نے بتایا کہ وفاق نے سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے 15 ارب روپے کی گرانٹ دی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481