اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مخیر پاکستانی حضرات اور دوست ممالک سیلاب متاثرین کی مدد کریں، آرمی چیف

3 20

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دوست ممالک اور پاکستانی مخیر حضرات سے سیلاب زدگان کے لیے تعاون کی اپیل کردی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سیلاب زدگان پاکستان کے مخیر حضرات اور دوست ممالک سے زیادہ سے زیادہ تعاون کی اپیل کی ہے ۔
چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ میں چند دنوں سے سیلاب زدہ علاقوں کادورہ کررہا ہوں، کل میں نے بلوچستان کے علاقے اوتھل اور بیلا جبکہ آج میں خیر پور سندھ آیا ہوں، یہاں بہت تباہی ہوئی ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ رواں سال سیلاب سے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی جس کو ٹھیک کرنے اور لوگوں کی بحالی میں کئی سال لگ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت، صوبائی حکومت، پاکستان آرمی، نیوی، ائیرفورس اور فلاحی ادارے کوشش کر رہے ہیں کہ لوگوں کو ریلیف پہنچایا جائے۔ ہم اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں لیکن فیڈرل گورنمنٹ، صوبائی گورنمنٹ اور آرمڈ فورسز کے وسائل محدود ہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ ’میں اپنے تمام پاکستانی مخیر حضرات سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ان مشکل حالات میں اپنے بھائیوں کی مدد کریں، آپ لوگ سامنے آئیں اور جس طرح سے بھی مدد کرنا چاہتے ہیں آپ ان لوگوں کی مدد کریں۔تاکہ ان لوگوں کو ہم معمول زندگی کی طرف لاسکیں‘۔
چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ ریلیف اور ریسکیو آپریشن تقریباَ ختم ہو چکا لیکن اب Rehabilitationکا معاملہ ہے، جس کے لئے ہمیں پوری قوم کی مدد چاہیے۔
انہوں نے حکومت کی جانب سے دوست ممالک سے بھی اپیل کی کہ پاکستانی اس وقت مشکلات کا شکار ہیں، امید ہے آپ ان کٹھن اور مشکل حالات میں آگے بڑھ کر ہماری مدد کریں گے۔ آرمی چیف نے ماہرین سے بھی وطن واپس آکر اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ ہمیں امید ہے آپ مایوس نہیں کریں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481