اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایشیا کپ ٹاکرا: بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

1 26

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
بھارت نے پاکستان کا 148 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا،بھارت کی جانب سے رویندرا جڈیجا اور ویرات کوہلی 35،35 رنز بناکر نمایاں رہے۔
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستانی ٹیم 20 ویں اوور میں147 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 43 رنز بنا کر نمایاں رہے ،بھارت کے بھونیشورکمار نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان نے بھارت کے خلاف 3 فاسٹ بولرز اور 2 اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان ٹیم میں کپتان بابر اعظم،نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، فخر زمان ،افتخار احمد ،خوشدل شاہ، آصف علی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481