اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سیلاب اور بارشوں کے باعث مزید 45 افراد جاں بحق: این ڈی ایم اے

20 7

نیشنل ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق سیلاب اور بارشوں کے باعث ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 45 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔این ڈی ایم اے کے اعداد شمار کے مطابق سیلاب اور بارشوں کے باعث ہونے والے مختلف واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 982 تک پہنچ گئی جبکہ 14 سو 56 افراد زخمی ہوئے ہیں۔این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں میں اب تک سب سے زیادہ اموات سندھ میں ہوئی ہیں اور سندھ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 339 ہوگئی ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں بارشوں کے دوران 8 لاکھ 2 ہزارسے زائد مویشی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 149 پلوں کو نقصان ہوا اور 6 لاکھ 82 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481